نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام سہ روزہ کانفرنس 27 فروری سے شروع
لاہور (خبر نگار) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام دسویں سالانہ سہ روزہ نظریہ¿ پاکستان کانفرنس 27 فروری سے ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان میں ہو گی۔ چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کی زےر صدارت قومی یکجہتی کی مظہریہ کانفرنس جمعرات یکم مارچ تک جاری رہے گی۔ کانفرنس میں ملک بھر سے کارکنان تحریک پاکستان، دانشور، ماہرین تعلیم‘ نظریہ¿ پاکستان فورمز کے عہدیداران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ خواتین و حضرات پر مشتمل نمائندہ وفود شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا کلےدی موضوع ”خود انحصاری ۔ نشان منزل“ ہے۔