سندھ اسمبلی میں بھر پو ر اپو زیشن کا کر دار ادا کر ینگے ،وسیم آفتاب
کراچی (خصوصی رپو رٹر)پاک سر زمین پارٹی کی باقاعدہ الیکشن مہم کی تیاریاںزور شور کے ساتھ جاری ہےں اور اس سلسلے میں شہر بھر میں عوامی اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں -جس میں،انجمنوں برادریوں، سمیت ہر مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میںپی ایس پی کے تحت حلقے این اے 255لانڈھی ٹا¶ن میں وائس چیئرمین وسیم آفتاب، کراچی ڈویژن سے عرفان خان، ایم پی اے کورنگی شیراز وحید اور دیگر رہنما¶ں کی مختلف برادریوں تاجروں اور معززین علاقہ سے ملاقات اس مو قع پر وائس چیئر مین وسیم آفتاب نے کہاکہ وہی تحریکیںکامیابی کی منزل تک پہنچاتی ہےں جو عوام کے درمیاں سے نکلتی ہےں۔ مصطفیٰ کمال واحد لیڈر ہےں جو درمیاں سے نکلیں ہےں وہ لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں اگر آپ لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا تو ہم اپنا حق حاصل کرسکتے ہیں حلقے این اے 241 اور نگی ٹاون قصبہ علی گڑھ میںتقریب سے نیشنل کونسل کے رکن حفیظ الدین نے مختلف برداری ، تاجر برداری سمیت علاقہ معززین سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی کے پاس جو وژن ہے وہی اس شہر اور ملک میں خوشحالی لیکر آئے گا، پاک سرزمین پارٹی بچوں کیلئے تعلیم، اسپتالوں میں ادویات، سستی بجلی اور ٹرانسپورٹ کا جدید نظام چاہتی ہے حلقے این اے247 لیاقت آباد یوسی 40میں مختلف برادریوں ، تاجروں،ور معززین سے پی ایس پی سیکریٹر انفار مشن افتخار عالم خطاب کر تے ہوئے کہاکہ آج مصطفیٰ کمال نے کراچی میں بسنے والے مہاجر پختون بلوچ پنجابی اور سندھی سمیت تمام قومیتوں کو ایک کردیا ہے اور کوئی ملک دشمن اب بھائی کو بھائی سے نہیں لڑا سکتا وائس چیئرمین پی ایس پی وسیم آفتاب نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ آج راءکے ایجنٹوں کے لیئے برا دن ہے کراچی کے امن کے لئے ہر قربانی دینے کہ لئے تیار ہیں ہم پارلیمانی سیاست میں بھرپور حصہ لینگے اورہم شہر کے لوگوں کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ لاوارث نہیں انہوں نے کہاکہ آج سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کراچی کے دعویدار صرف تین ارکان آئے تھے ہم سندھ اسمبلی میں بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے ۔
وسیم آفتاب