پاکستانی نوجوان ذہانت میں دنیابھر سے بہتر ہیں: رضا گیلانی
لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان اپنی ذہانت کی بنیاد پر دنیا بھر کے نوجوانوں سے بہتر ہیںاور انہی نوجوانوں کی بدولت پاکستان کا مستقبل نہایت تابناک ہے، ہم پاکستان کو عالمی معیار کی جامعات دینے کیلئے ہائر ایجوکیشن پالیسی مرتب کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور کے چھٹے کانووکیشن سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے اس موقع پرسال 2011 سے 2016 تک کے ماسٹرز مکمل کرنے والے طلباءجبکہ بی ایس پروگرام کے 2010 سے 2016 کے درمیان ڈگری مکمل کرنے والے تین بیچز میں 470 طلبہ و طالبات میں اسناد اور میڈلز تقسیم کیے۔