لگتا ہے ادارے نواز شریف کے خلاف صف آراہیں ، فضل الر حمن
سرگودھا(اے این این ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ ادارے نواز شریف کیخلاف صف آراء ہیں ان کے فیصلوں سے انتقام کی بو آ رہی ہے ،سب کچھ آئین اور قانون کا سہارا لے کر کیاجارہا ہے،سمجھ نہیں آ رہا کیا حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،سینیٹ الیکشن میں پیچیدگیاں پیدا کی جا رہی ہیں ،الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے ،پارلیمنٹ ایک سپریم ادارہ ہے جسے قانون سازی کامکمل اختیارحاصل ہے ،جواس مقدس ایوان کا احترام نہیں کرتا اس کاملکی سیاست سے کوئی تعلق نہیںجوعناصر پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں وہ خود بھی بڑے لعنتی ہیں،جمہوریت مستحکم ہو جائے تو سازشی عناصر سیاست میں اضطراب پیدا کر دیتے ہیں۔سرگودھا میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ میاں نواز شریف کو تمام ادارے چور ثابت کرنا چاہتے ہیں، یہ رویہ ملک میں تصادم پیدا کر رہا ہے۔ اداروں کے فیصلوں میں انتقام کی بوآرہی ہے اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ادارے نوازشریف کے خلاف صف آرا ہیں جب کہ یہ تاثرنہیں ملنا چاہیے کہ ادارے فریق بن گئے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں، سب کچھ آئین اور قانون کا سہارا لے کر کیاجارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگی امیدواروں سے کہا گیا کہ آزاد حیثیت سے لڑیں، منڈیاں لگ چکی ہیں،سینیٹ الیکشن شفاف ہوتے دکھائی نہیں دے رہے، سینیٹ الیکشن میں پیچیدگیاں پیدا کی جارہی ہیں۔
فضل الرحمان