ہمارے سینیٹ امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کرنا قانون کے منافی ہے: سعد رفیق
لاہور (صباح نیوز) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کرنے کا فیصلہ غیرمنصفانہ اور قانون کے منافی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ راجا ظفرالحق مسلم لیگ ن کے منتخب چیئرمین ہیں اور انہیں پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار ہے، اگر کوئی ووٹ کم ہوا تو ذمہ داری غیرمنصفانہ فیصلہ کرنے والوں پر ہوگی۔ مسلم لیگ ن اور اس کے امیدواروں کی حق تلفی کی گئی، امیدواروں کو ان کی مرضی کے خلاف آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ کے پی کا ناکام حکمران اقتدار کی بھوک سے مرا جا رہا ہے، گھر میں چھپ کر بیٹھنے کی بجائے عمران خان میدان میں کیوں نہیں آتے، موجودہ عدم استحکام کی بڑی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے۔
وزیر ریلوے