پی ایس ایل کا دوسرا میچ بھی ملتان سلطان نے جیت لیا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ملتان سلطان جنید خان کی ہیٹ ٹرک کی بدولت لاہور قلندرکو43 رنز سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ لاہور قلندر180 رنز کے تعاقب میں 136 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ لاہور قلندر کے اوپنر فخر زمان49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنید خان نے پی ایس ایل کے موجودہ ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنانے کااعزاز حاصل کرلیا۔ اس سے قبل پہلے کھیلتے ہوئے ملتان سلطان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر179 رنز اسکور کئے ۔ ملتان سلطان کی جانب سے اوپنرز سنگا کارا اور احمد شہزاد نے88 رنز کی شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کے اسکور کو مستحکم کیا۔ سنگاکارا نے63 اور احمد شہزاد نے38 رنز اسکور کیا۔ شعیب ملک نے48 رنز کااضافہ کیا۔ مشفق الرحمن نے2 اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ لی۔2 کھلاڑی رن آئوٹ ہوئے۔
کرکٹ