شہر یو ں کی گمشدگی کیس ‘عذیر بلو چ سے دو بارہ تحقیقات کا حکم
کراچی(وقائع نگار) ہائی کورٹ نے سینٹرل جیل کے حوالدار سمیت 4شہریوں کی گمشدگی سے متعلق ڈی آئی جی جنوبی کو عذیر بلوچ اور دیگر متعلقہ افراد سے دوبارہ تحقیقات کرکے 26مارچ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔دو رکنی بینچ کے روبرو سینٹرل جیل کے حوالدار سمیت 4شہریوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈی آئی جی کو تحقیقات کا حکم دے دیا،عدالت نے حکم دیا کہ ڈی آئی جی جنوبی عذیر بلوچ اور دیگر متعلقہ افراد سے دوبارہ تحقیقات کرکے 26 مارچ کو رپورٹ پیش کریں۔سرکاری وکیل کے مطابق گینگ وار کے عذیر بلوچ نے چاروں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا، پولیس رپورٹ جمع کراچکی ہے،پولیس کے مطابق کوشش کے باجود مقتولین کی باڈی کا سراغ نہیں مل سکا، لاپتہ شہری کے بھائی نے بتایا کہ8سال سے چاروں افراد لاپتہ ہیں، پولیس چاہے تو تحقیقات کرسکتی ہے، یقین ہے چاروں کو قتل نہیں کیا گیا، اگر قتل ہوچکے ہیں،لاشیں کہاں ہیں۔پولیس کے مطابق لیاری گینسٹر عذیر بلوچ کا اعترافی بیان اور جے آئی ٹی عدالت میں پیش کیا جاچکا ہے،عذیر بلوچ نے حوالدار امین عرف لالہ ،غازی خان،شیر افضل خان اور شیراز کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا،عذیر بلوچ نے2011 میں محمد امین سے بدلہ لینے کیلیے قتل کیا، مقتولین کی لاشیں تیزاب میں پھینکی گئیں۔
عذیر بلو چ تحقیقات