پی آئی اے کے پائلٹوں نے نیا بحران پیدا کر دیا‘ ایئر بس اڑانے پر اصرار
کراچی (سٹاف رپورٹر) پی آئی اے کے ایئر بس اے320- طیارے پائلٹوں کے پسندیدہ جہاز بن گئے اور 70 سے زائد پائلٹوں نے اے ٹی آر کا کپتان بننے سے انکار کر دیا اس کے بجائے براہ راست ایئر بس اے320- اُڑانے کا مطالبہ کر دیا۔ جس کے بعد یہ سوال پیدا ہوگیا کہ اے ٹی آر طیارے کون اڑائے گا۔ اس طرح پائلٹ اپنے تیار کردہ فارمولے سے منحرف ہوگئے جس کے نتیجے میں بحران پیدا ہوگیا ہے اور یہ تنازع تاحال حل نہیں کیا جاسکا۔