سٹاک مارکیٹ میں مندا‘ سرمایہ کاروں کے 50 ارب 14 کروڑ روپے ڈوب گئے
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںمندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 261.31 پوائنٹس کی کمی سے 43267.20 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 50 ارب 14 کروڑ 29 لاکھ 28 ہزار 453 روپے کی کمی ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں 99 کروڑ 34 لاکھ 94 ہزار 270 روپے کا اضافہ رونماءہوا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 5 کروڑ 38 لاکھ 57 ہزار 790 حصص کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری کے آخری روز جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر مندی کے بادل چھا گئے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 261.31پوائنٹس کی کمی سے 43500، 43400 اور 43300کی تین بالائی نفسیاتی حدوں سے کم ہو کر 43267.20 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 84.69 پوائنٹس کی مندی سے 21734.43 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 182.93 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 481.02 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناءبینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 35.59 پوائنٹس کی کمی سے 17263.93 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 30.31 پوائنٹس کے اضافے سے 20019.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 136.99 پوائنٹس کی مندی سے 21366.27 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 366 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 95 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،246 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 24 کروڑ 45 لاکھ 5 ہزار 600 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب7 کروڑ 94 لاکھ 30 ہزار406 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 90 کھرب 38 ارب 10 کروڑ 85 لاکھ 17 ہزار 657 روپے سے گھٹ کر 89 کھرب 87 ارب 96 کروڑ 55 لاکھ 89 ہزار 204 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 102کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 86کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 4 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 16 کروڑ 65 لاکھ 34 ہزار 700 حصص کا کاروبار ہوا۔