مسائل کاحل تحقیق کے فروغ میں پوشیدہ ہے‘ ڈاکٹراقبال چوہدری
کراچی(ہیلتھ رپورٹر) سرکاری سطح پر ریسرچ کو کوئی اہمیت نہ دینا ہمارا قومی المیہ ہے۔ دنیا کی پانچویں بڑی قوم ہونے کے باوجود ہمارے لوگ ملک سے باہرجارہے ہیں، ہمیں ریسرچ پر توجہ دینی ہوگی اور نوجوانوں میں موجود صلاحیتوں کو استعمال میں لانا ہوگا۔ اسی میں ہماری بقاہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز سائنسدان اور انٹرنیشنل فارکیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے ڈائو یونیورسٹی کے 9ویں سالانہ ریسرچ ڈے کی تقریب میں بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تمام صورتحال کے باوجود ہم کہہ سکتے مایوسی کی کوئی بات نہیں کیونکہ مخیر حضرات ملک میں تحقیق پر فنڈنگ کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی کی جدوجہد کے نتیجے میں آج ایچ ای جے ریسرچ آف کیمسٹری ملک کا اہم تحیقیقی ادارہ بن چکا ہے۔ ہمین ایسے سینکٹروں ادارے قائم کرنے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر محمد سعید قریشی نے کہا کہ ریسرچ کسی بھی یونیورسٹی کی ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے اور ریسرچ ہی یونیورسٹی کو کالج سے ممتاز کرتی ہے۔ نئی معلومات حاصل کرکے اپنے ادارے کی استعداد کو بڑھانا ہی ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔ انہوں نے نویں سالانہ ریسرچ ڈے کے موقع پر تحقیقی مقالوں کی پریزینٹیشن دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ واقعی ہمارے ادارے میں ریسرچ ہورہی ہے۔ ان صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ریسرچ ڈے کے آغاز میں نویں سالا نہ ریسرچ ڈے کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر کاشف شفیق نے بتایا کہ سندھ کی تمام یونیورسٹییس نے اس ریسرچ ڈے میں شرکت کی، اس کے لیے ایک ہزار ریسرچرز نے حصہ لیا، جس میں 278ریسرچ مقالے پیش کئے گئے، جس میں سے 238 ریسرچ مقالوں کو منتخب کیا گیااور 160ریسرچ مقالوں کو آج نمائش کے لیے پیش کیاگیا۔ تقریب کے آخر میں ڈائو ینورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسرمحمد آصف قریشی، آغاخان یونیورسٹی کی سیدہ سعدیہ فاطمہ اور وفاقی اردو یونیورسٹی کی طالبہ سنعیہ شبیر کو بالترتیب پہلا، دوسرے اور تیسرے انعام کے حق دار قراردیے گئے۔اس موقع پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ریجنل ڈائریکٹر جاوید میمن ، ڈائو یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر محمد مسرور، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر امان اللٰہ عباسی ، ڈائو انٹرنیشنل میڈیکل کالج کی پرنسپل زرناز واحد، ڈائریکٹر فنانس ندیم شکورجویری،سینئر فیکلٹی میمبرز سمیت طبا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔