حاجی ملک صلاح الدین کی برسی پر قرآن خوانی‘ خراج عقیدت پیش
کراچی(نیوز رپورٹر) پاکستان زندہ باد تحریک اور سانگھڑ سنگت کے تحت حاجی ملک صلاح الدین کی چوتھی برسی پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے چیف آرگنائزر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی‘ آئی ایم سندھ کی چیئرپرسن طاہرہ بھٹی‘ معروف ادیبہ سیما عباسی‘ جرنلسٹس ہیلپ لائن کے فصیح الدین اور پاکستان زندہ آباد تحریک کے الطاف خان اور محمد اسلم نے خطاب کیا اور مرحوم کی ملی و عوامی خدمات کو سراہا۔ اختتام اجلاس پر مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔