کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے783 میں فنی خرابی ہوجانے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی گئی تاہم لینڈنگ کے دوران جہاز میں سوار مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 783 میں فنی خرابی ہوجانے کے باعث جہاز کو بحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا، ذرائع کے مطابق پرواز نے صبح آٹھ بج کر پچاس منٹ پر کراچی ائیرپورٹ سے ٹورنٹو کے لیے اڑان بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد جہاز کے پائلٹ کو خدشہ ہوا کہ ہائیڈرولک سسٹم نے کام کرنا بند کردیا ہے تاہم پائلٹ نے فوری طور کنٹرول روم سے رابطہ کیا جس کے بعد جہاز کو بحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر اتار کر فنی خرابی دور کرکے دوبارہ روانہ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ جہاز میں تین سو مسافر سوار تھے جو کہ لینڈنگ کے دوران محفوظ رہے۔