رائیونڈ: ریلوے میں کروڑوں روپے کا مٹی کا تیل خریدنے کا انکشاف
رائےونڈ (نامہ نگار) رائےونڈ ریلوے مافیا کی طرف سے لاہور ڈوےژن کے سےنکڑوں رےلوے سگنل خراب ہونے کے باوجودکروڑوں روپے مٹی کا تےل خرےدنے کا انکشاف ہونے پرکرپشن مافیا کے خلاف اعلیٰ سطح انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ تفصےلات کے مطابق رائےونڈ تا خانےوال رےلوے ڈبل ٹرےک منصوبہ پر کام گزشتہ تےن سالوں سے جاری ہے، ڈبل ٹرےک بچھانے کے عمل کے دوران رےلوے سگنل منقطع کرکے مقامی رےلوے اہلکاروں کی ڈےوٹی لگائی گئی تھیں کہ ٹرےک کی تعمےر کے دوران عملہ مےمو (پی اےل سی) کے ذرےعے گاڑےوں کو روانہ کرے گا۔ درےں اثناءرےلوے ماسٹرز کی منظم مافےا نے مبینہ طور پر مٹی کے تےل کی خرےداری کا سلسلہ جاری رکھا اور کروڑوں روپے ہڑپ کرلئے۔ رائےونڈ، خانےوال سےکشن کے درمےان واقع تمام رےلوے سٹےشن پر سگنل بند ہونے کے باوجود مٹی کے تےل کی خرےداری نہیں رک سکی اور محکمہ سے بوگس بلوں کے ذرےعے کروڑوں روپے کی وصولی کا علم ہوا۔ مٹی کے تےل کی خرےداری کے بوگس بلوں پر دستخط کرنے والے اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ آفےسر (اے ٹی او) کے خلاف بھی گھےرا تنگ کےا جا رہا ہے جبکہ مٹی کے تےل کی خرےداری کا تمام رےکارڈ رےلوے ہےڈکوارٹر مےں طلب کرلےا گےا۔