کراچی میں کھانے کے تیل کی قیمت میں10روپے لیٹر اضافہ
کراچی (آئی اےن پی) کراچی میں ہول سیل سطح پر کھانا پکانے کے تیل کی قیمتوں میں دو ہفتے کے دوران 10 روپے فی لیٹر اضافہ دیکھا گیا۔کراچی ریٹیل گرورسز گروپ کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی نے میڈیاکو بتایا کہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان جاری ہے 160 روپے فی لیٹر والا تیل کا پاوچ ہول سیل میں 170 روپے کی سطح پر آگیا۔فرید قریشی کے مطابق بین الاقوامی سطح پر خام پام آئل کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھنے کے باعث درآمد کنندگان کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔