لاہور (کلچرل رپورٹر) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی طرف سے بیمار فنکاروں محمود خان، نثار بٹ اور ببو برال کیلئے پانچ پانچ لاکھ کی امداد کے اعلان پر شوبز کے حلقوں میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اداکار سہیل احمد نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بیمار فنکاروں کی مدد کرکے بہت بڑی نیکی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اس اقدام پر پوری فنکار برادری خوش ہے۔ اداکار ببو برال، اداکار محمود خان اور اداکار نثار بٹ نے وزیراعظم کی طرف سے امداد کے اعلان پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38