لاہور(خبرنگارخصوصی) فنکشنل مسلم لیگ کے صوبائی صدر و رکن اسمبلی مخدوم احمد محمود نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کے درمیان کلب میں جاری و ساری سسٹم کے استحکام اور مضبوطی کیلئے تگ و دو پر اتفاق کو اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ 18 فروری 2008ء کے انتخابی نتائج کی بنیاد پر بننے والی حکومتوں کو کوئی نقصان پہنچا تو یہ سسٹم کو غیر مستحکم کرے گا جس کے ہم متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت گرانے یا ہٹانے کی باتیں کرنیوالے عوامی شعور سے پھیلنے کے مرتکب ہورہے ہیں انہیں عوامی غیض و غضب سے خبردار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔
مخدوم احمد محمود
مخدوم احمد محمود