لاہور(نیوز رپورٹر)سر گنگارام ہسپتال انتظامیہ نے ادویات کی چوری کی منصوبہ بندی کرنیوالے ملزموں کیخلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرادیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت گنگارام ہسپتال میں اہم اجلاس ہوا۔وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، پرنسپل پروفیسر عبدالحمید، ایم ایس گنگارام ہسپتال پروفیسر عارف، ایس پی سول لائینز ڈویژن بابر، پروفیسر نوید و دیگر فیکلٹی ممبران اور تفتیشی افسروں نے شرکت کی۔ایم ایس گنگارام ہسپتال نے صوبائی وزیرکو ادویات چوری کے بارے آگاہ کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی چوری کسی صورت برداشت نہیں، ملوث افراد کو سزا دلوائی جائیگی۔انہوں نے ہسپتال میں تھیلیسیمیا کے زیر علاج 19 سالہ بچے عبد الرحمن کی عیادت کی۔
سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی چوری برداشت نہیں کی جائیگی: خواجہ سلمان
Dec 24, 2024