یورپی یونین نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 46 لاکھ یورو کی امداد کا اعلان کردیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے ذمہ دار ادارے 'اونروا'کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ یورپی یونین کی طرف سے ایجنسی کو چھپن لاکھ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔اونروا کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یورپی یونین کی طرف سے ملنے والی اضافی مالی امداد سال 2020 اور آئندہ سال فلسطینی پناہ گزینوں کے بچوں کی تعلیم پرصرف کی جائے گی۔ اس کے علاوہ رقم کا کچھ حصہ کووڈ 19 سے متاثرہ پناہ گزینوں اور طبی ضروریات پر صرف کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38