خان پور سرکاری دفاتر میں حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں
خان پور (کرائم رپورٹر) خان پور تقریبا تمام سرکاری دفاتر پولیس اسٹیشن ہوں یا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ۔ ریونیو دفاتر ہوں یا اریگیشن کہیں بھی دور دور تک کرونا سے حفاظتی تدابیر بارے حکومتی احکامات پر عمل درآمد نظر نہیں آتا۔کرونا سے حفاظتی حکومتی مقرر کردہ ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ۔کوئی بھی ملازم کہیں حکومتی حفاظتی ایس او پیز پر عمل کرتا دکھائی نہیں دیتا ۔نہ ماسک کا استعمال نہ سماجی فاصلہ پر عملدرآمد اور نہ ہی سینی ٹائزر کا اہتمام ہے ۔ جبکہ آفیسر آئے روز سوشل میڈیا پر حکومتی احکامات حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے پر عوام کو ترغیب دیتے نظر آتے ہیں ۔لیکن ان کے اپنے دفاتر میں حکومتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ عوام کو بغیر ماسک دفتروں میں نہیں آنے دیا جاتا لیکن خود عمل کرنے سے گریزاں ہیں ۔