جنسی ہراسگی پربین الااقوامی طور پر آواز اٹھانے اور اس کا حل نکالنے کی ضرورت ہے، مارگوٹ روبی
ہالی وڈ اداکارہ مارگوٹ روبی نے کہا کہ جنسی ہراسگی پربین الااقوامی طور پر آواز اٹھانے اور اس کا حل نکالنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے سب کو ایک ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہانہوں نےفلم ”بومب شیل “ کے ذریعے اس پر آواز اٹھائی ہے اور انہیں شائقین کا مثبت ردعمل دیکھ کربہت اچھا لگا، انہوں نے کہا کہ ہمیںمعاشرے میں خواتین کے لئے ماحول کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی بہن، بیٹی کو باہر نکالتے ہوئے خوف محسوس نہ کریں۔