سعودی عرب، ریاض میں مصنوعی ذہانت کےمقابلے 23 جنوری سے شروع ہوں گے

سعودی عرب میں 23 جنوری سے دارالحکومت ریاض میں مصنوعی ذہانت کے مقابلوں کا آغاز ہو گا جو سے 25 جنوری تک جاری رہیں گے۔ ذرائعکے مطابق ان مقابلوں کے دوران شرکاءمصنوعی ذہانت کے ذریعے امتیازی خصوصیات کی حامل مصنوعات تیار کریں گے۔واضح رہے کہ مقابلہ ریاض میں 30 اور 31 مارچ 2020ءکو ہونے والے مصنوعی ذہانت کے عالمی اجلاس کا ایک ضمنی منصوبہ ہے۔ مقابلے میں 300 افراد شرکت کریں گے۔ ان میں سے 20 ٹیموں کا انتخاب کر کے انہیں بین الاقوامی ماہرین کی سپورٹ سے ایک تربیتی پروگرام مکمل کرایا جائے گا۔ اس کا مقصد مصنوعی ذہانت کے آلات اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے ڈیزائننگ ٹیکنالوجی کی تعلیم دینا ہے۔ یہ پروگرام 26 جنوری سے 30 مارچ تک جاری رہے گا۔