اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جس کا 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق کابینہ آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ میں ترمیم کا جائزہ لے گی جبکہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر بھی بات ہوگی۔اجلاس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ اس کے علاوہ کابینہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر فیصلہ کرے گی اور ادویات کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل پرائس مقرر کرنے کی منظوری بھی دے گی۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے لائن آف کنٹرول کے قریب مقیم آبادی کو خصوصی ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت وزارت امور کشمیر وفاقی کابینہ کو ریلیف فراہم کرنےسےمتعلق سمری کابینہ اجلاس میں پیش کرے گی۔کابینہ کی منظوری کے بعد بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے کنٹرول لائن کی آبادی کو ریلیف پیکج دیا جائے گا۔وفاقی کابینہ آج ہونے والے اجلاس میں اقتصادی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ فیڈرل لینڈ کمیشن کے سینئر ممبر کی تقرری، فرسٹ وویمن بنک لمیٹڈ کے صدر کی تقرری کی منظوری،اسٹیٹ بنک کے شیئرز ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کو بھیجنے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ اجلاس میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے چیئرپرسن اور ممبران کی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایمپلائز ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے ممبران کی تقرری کے ساتھ ساتھ لوک ورثہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری اور نیشنل پاور پارک مینجمنٹ آف کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری بھی دی جائے گی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024