احتساب عدالت کے باہر تعینات پولیس والے اس وقت کیا کر رہے ہیں اور (ن) لیگی رہنماﺅں کی صورتحال
اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
اب تک کی رپورٹس کے مطابق پولیس کی بھارتی نفری احتساب عدالت کے باہر تعینات ہے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماءو سینکڑوں کارکنان بھی وہاں جمع ہو چکے ہیں مگر اب احتساب عدالت کے باہر کی ایسی تصاویر منظرعام پر آ گئی کہ دیکھ کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں سے ایک میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فون پر کسی سے بات کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ان کے ساتھ کچھ دیگر لوگ بھی وہاں موجود ہیں البتہ ہجوم وغیرہ کی کوئی صورتحال نہیں ہے۔