لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غورشروع کردیا، طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ سے رجوع کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اے ٹی سی کی خصوصی عدالت سے طاہرالقادری کے دائمی وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں جبکہ خصوصی عدالت نے طاہرالقادری کی جائیداد بھی قرق کرنے کا حکم جاری کر رکھا ہے تاہم انہوں نے ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے طاہرالقادری کےخلاف مقدمات اور عدالتی کارروائی کی رپورٹ تیارکرلی ہے۔ سربراہ پاکستان عوامی تحریک کےخلاف 5 مقدمات درج ہیں، 3 مقدمات میں انسداددہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38