موسم سرما کی شدت میں اضافہ صنعتوں کے لیے وبال جان بن گیا، سوئی ناردرن گیس نے صنعتوں کوگیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری نہیں کیا.
موسم سرما کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گیس کے شارٹ فال میں اضافہ ہو جاتا ہے، دسمبراورجنوری میں گیس کا شارٹ فال آٹھ سوملین مکعب فیٹ سے بڑھ کرایک بلین مکعب فیٹ پرپہنچنے کا خدشہ بہت پہلے ہی ظاہرکردیا گیا تھا جس کے باعث لوڈ مینجمنٹ کے لیے منصوبہ ترتیب دینے کے دعوے بھی سامنے آتے رہے لیکن صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے اورتاحال سوئی ناردرن گیس نے پنجاب کی صنعتوں کونہ توگیس کی فراہمی شروع کی اورنہ ہی لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے کوئی نیا شیڈول جاری کیا ہے جس کے باعث صنعتکاربری طرح پریشان ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ایک طرف تو گیس کی لوڈ شیڈنگ جارہی ہے اوردوسری جانب بجلی کی فراہمی کے حوالے سے بھی مسائل بڑھ چکے ہیں ایسے حالات میں وہ اپنی صنعتوں کو کیسے چلایئں۔ سوئی ناردرن گیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پٹرولیم کی جانب سے ہدایات کے بعد ہی وہ کوئی شیڈول جاری کرسکیں گے۔