نیویارک: ایئرپورٹ عملے کی سفاکی‘ دو سالہ محمد حمزہ علی کو تین گھنٹے تلاشی لینے کے بعد پاکستان جانے کی اجازت

24 دسمبر 2009 (17:37)
کوےت سٹی (نمائندہ خصوصی) نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ دنیا میں رحمت العالمین بن کر آئے لیکن 9/11کے بعد سابق امریکی صدربش نے مذہبوں اور تہذیبوں میں تصادم پیدا کردیا ہے۔غیر مسلموں نے نام محمد پر سرخ دائرہ لگا دیا ہے جس کی تازہ مثال گذشتہ دنوں روزنامہ نوائے وقت کوےت کے بیورو چیف عبدالشکورابی حسن کے نواسے محمد حمزہ علی کے ساتھ نیو یارک کے ائیر پورٹ پر پیش آنے والا واقعہ ہے۔ دوسالہ محمد حمزہ علی والدین کے ہمراہ پاکستان آرہاتھا کہ اس دوسالہ بچے کی تےن گھنٹہ تلاشی لی گئی دودھ فیڈر سے لے کر اس کے کپڑوں کی تلاشی لی گئی جس سے دوسالہ بچے کی والدہ اورباپ انتہائی پریشا ن ہوگئے کہ دوسالہ بچے نے ایسا کیا ہے کہ اس کی اس قدر تلاشی لی جارہی ہے تےن گھنٹہ بعد بچے کو والدین کے حوالے کیاگےا اور انہیں پاکستان آنے کی اجازت دی گئی ۔