پاکستان نے عالمی طاقتوں کو ایٹمی پروگرام پر عملدرآمد نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی: فیصل محمد

24 دسمبر 2009 (17:34)
کوےت سٹی (عبدالشکور ابی حسن سے) پاکستان کی حکومت نے عالمی طاقتوںکو یقین دہانی کرادی ہے کہ پاکستان موجودہ صورتحال میں کسی بھی ایٹمی پروگرام پر عملدآمد نہیں کرےگا۔ یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعدپاکستان میں کسی بھی میزائل کواپ گریڈ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی نیا تجربہ کیا گےا۔ اس بات کا دعویٰ عالمی مذاکرات کار فیصل محمد نے انٹرویو میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ یہ بات عالمی ریکارڈ پرموجودہے کہ میں نے 1988ءکے اوائل میں بتا دیا تھا کہ اگلی دہائی پاکستان کے نیو کلیر اثاثوں کے حوالے سے بڑی اہمےت کی حامل ہے۔ اگر پاکستان کے سیاست دانوں نے ذمہ دار کا مظاہرہ نہ کیا تو پاکستان کو اپنا پروگرام معطل کرنا پڑےگا۔ انہوںنے انکشاف کیا عالمی طاقتوں نے 2010ءکو \\\"Free Nucleaer Muslim World\\\"کا سال قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے ایران کو بھی آئندہ سال کے پہلے ماہ کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ اس سوال پر کہ پاکستان کی موجود ہ صورتحال پر مسلم دنیا کا کیا ردعمل ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو پاکستان کی موجود ہ صورتحال پر تشویش ہے تاہم پاکستان کا موجودہ (حکومتی ڈھانچہ) اس تمام صورتحال سے ازخود کمپرومائز کرچکا ہے اورآج جو کچھ پاکستان میں ہورہاہے وہ خفیہ ڈیل کا نتیجہ ہے۔