این آر او حقیقت ہے‘ تبصرہ تفصیلی فیصلہ آنے پر کرونگا: شوکت عزیز

24 دسمبر 2009 (17:34)
جدہ (امیر محمد خان سے) سابق وزےر اعظم شوکت عزےز نے کہا ہے کہ اےن آر او اےک حقےقت ہے اور اس پر مزےد تبصرہ سپرےم کورٹ کا مکمل فےصلہ آنے پر کرینگے۔ ابھی تو صرف ہائی لائٹس سامنے آئی ہےں۔ ہمےں سپرےم کورٹ کے فےصلے کا احترام کرنا چاہئے۔ وہ جدہ میں (ق) لیگ کے رہنماءاور سابق وزیر چودھری شہباز حسین کے عصرانے میں شرکاءسے بات چیت کررہے تھے۔ عصرانے میں یہاں مقامی پی پی پی کے سرکردہ افراد، میڈل ایسٹ کوارڈینیٹر اسد اکرم، پی پی پی کے ایک گروپ کے چیف آرگنائزر تصور چوہدری کی شرکت کی۔ عصرانے میں شوکت عزیز کو بات چیت کی دعوت دینے سے قبل پی پی پی کے کوارڈینٹر اسد اکرم نے قران پاک کی تلاوت کی۔ شوکت عزیز نے کہا کہ اس وقت ملک کو وسےع تر اتحاد کی ضرورت ہے اور تنقےد برائے تنقےد کی بجائے تنقےد برائے تعمےر کی جانب کام کرنا چاہئے۔ سابق وزےراعظم نے کہا کہ ہمےں پاکستان عزےز ہے اور اس پر کوئی سودے بازی نہےں کی جاسکتی، نہ ہی ہم نے اپنے دور حکومت میں پاکستانی سرحدوں اور سالمیت پر کوئی سودے بازی کی۔ انہوںنے کہا کہ قائد اعظم کے فرمان اےمان، اتحاد اور تنظےم کو بھرپور طرےقے سے اپنانے کی ضرورت ہے۔ شوکت عزےز نے کہا کہ موجودہ حکومت کا اہم کارنامہ اےن اےف سی اےوارڈ کو منظور کرنا ہے۔ اس پر مےںانہےں مبارکباد پےش کرتا ہوں۔ اسی یونٹی کے ساتھ ہائیڈل ڈےم پر کام کرنے کی ضرورت ہے کےونکہ پٹرولیم مصنوعات سے بجلی پےدا کرنا ہمارے لئے ممکن نہےں اور عوام کےلئے ناقابل برداشت ہے۔