سعودی عرب نے یمن کی سرحد پر جاری فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کر دیا

24 دسمبر 2009
جزران (اے پی پی) سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلطان نے سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر جاری بڑے فوجی آپریشن کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی دستوں کا گشت جاری رہے گا۔ انہوں نے سعودی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی مسلح افواج کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو روکنے کی مکمل استعداد رکھتی ہے جھڑپوں میں 73 سعودی فوجی شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب جنگ نہیں چاہتا مگر یہ جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔