ملتان (سپورٹس ڈیسک) ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ کپتان محمد یوسف نے اسے ٹیلی فون پر کوئی رابطہ کر کے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ٹیم میں واپسی پر بات چیت کی ہے۔ رپورٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کوئی رابطہ بھی نہیں ہوا ہے۔ ایک سپورٹس ویب سائٹ پر بات چیت کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ میڈیا نے اس خبر کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا لیکن مکمل طور پر اس میں کوئی صداقت نہیں۔ واضح رہے حال ہی میں پاکستانی میڈیا نے محمد یوسف اور یونس خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی خبر شائع کی تھی جس سے محمد یوسف نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی واپسی پر زور دیا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38