حکومت نے محکمہ پولیس کو میٹل ڈیٹکٹر خریدنے کیلئے فنڈز جاری کر دیئے: ذوالفقار کھوسہ

24 دسمبر 2009
لاہور (خصوصی رپورٹر) سینئر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت نے محکمہ پولیس کو میٹل ڈیٹکٹر خریدنے کے لےے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ انہیں فوری طور پر خرید کر متعلقہ اضلاع کے حوالے کر دیا جائے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے دوران میٹل دی ٹیکٹر سے چیک کر کے ہی شرکاءکو مجالس اور جلوس میں داخل ہونے دیا جائے یہ ہدایات انہوں نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات بارے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں ۔