ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اپنے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں

24 دسمبر 2009
لاہور ( سپیشل رپورٹر) ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اپنے تمام ملازمین کی چھٹیاں 25 دسمبر ، اور 27 اور 28 دسمبر کی یوم عاشور کی چھٹیاں منسوخ کرکے ان کو دفاتر میں حاضر رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ جس پر ملازمین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے محرم کے حوالے سے جو مانیٹرنگ سیل بنایا ہے اس کے لئے عارضی طورپر 12 سیکشن آفسران کی خدمات حاصل کی گئی ہیںاور دوجنوں کی تعداد میں ملازمین کی خدمات بھی لی گئی ہیں اس لئے چھٹیاں کینسل کرنا انتہائی زیادتی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ افسران کو گاڑیوں پر آجائیں گے لیکن ملازمین جن کے پاس کنوینس نہیں ہے وہ کیا کریں گے ۔ اس کے علاوہ صبح سے شام تک بیٹھایا جاتا ہے کھانے پینے کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔