متعدد وارداتیں ‘ ڈاکوﺅں نے بوڑھی خاتون اور ڈرائیور کو گولیاں مار کر زخمی کردیا

24 دسمبر 2009
لاہور (نمائندہ خصوصی) کاہنہ میں ڈاکووں نے گھر میں واردات کے دوران مزاحمت پر ایک بوڑھی خاتون اور شیرا کوٹ میںایک ویگن ڈرائیور کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا جبکہ صوبائی دارالحکومت مےں ڈکےتی اور چوری کی دیگر درجنوں وارداتوں مےں شہری لاکھوں کی نقدی ، زےورات ، موبائل فونز ، گاڑےوں ، موٹر سائےکلوں اور دےگر سامان سے محروم ہوگئے ۔ معلوم ہو اہے کہ کاہنہ مےں ڈاکوﺅں نے محمد الےاس کے گھر سے اےک لاکھ مالےت کے زےورات ، نقدی ، موبائل فونز لوٹنے کے بعد مزاحمت پر الےاس کی والدہ کو گولی مارکر شدےد زخمی کردےا ، شےراکوٹ مےں ڈاکوﺅں نے وےگن ڈرائےور اشتےاق سے موبائل فون اور ہزاروں کی نقدی چھےننے کے بعد مزاحمت پر اسے گولی مار کر شدےد زخمی کردےا اس دوران اشتےاق نے اےک ڈاکو رائے ونڈ سٹی کے رہائشی فےاض کو قابو کرلےا جس کے پاس سے وزےر اعلی شکاےت سےل کے سےکرٹری کا وزٹنگ کارڈ نکلا جس پر لکھا تھا کہ فےاض اپنا کارکن ہے۔ شالےمار مےں ڈاکوﺅں نے عبدالسلام کے گھر سے ساڑھے چھ لاکھ، ہڈےارہ مےں ناظم علی کے گھر سے ساڑھے تےن لاکھ، سمن آباد مےں لےاقت کے گھر سے ساڑھے چھ لاکھ، مناواں مےں لےاقت کے گھر سے 2لاکھ، جنوبی چھاﺅنی مےں اشفاق کے گھر سے اڑھائی لاکھ، رائے ونڈ سٹی مےں ذوالفقار کے گھر سے 5لاکھ، ستوکتلہ مےں مسز شکےل کے گھر سے 3لاکھ، ہربنس پورہ مےں فےاض کے گھر سے 2لاکھ، چوہنگ مےں عبدالستار کے گھر سے 2لاکھ، ستوکتلہ مےں قمر زمان کے گھر سے ساڑھے تےن لاکھ، گرےن ٹاﺅن مےں صفدر کے گھر سے پونے تےن لاکھ، اقبال ٹاﺅن مےں سلطا ن کے گھر سے سوا دو لاکھ، شفےق آباد مےں سلمان کے گھر سے ڈےڑھ لاکھ کے زےورات، نقدی اور موبائل فونز لوٹ لیے، جوہر ٹاﺅن مےں ڈاکوﺅں نے خواجہ توقےر ضےا اور اسکی فےملی سے 4لاکھ، گلبرگ مےں ونگ کمانڈر کی اہلےہ سے پرس جس مےں 20ہزار ، اے ٹی اےم کارڈز اور دےگر سامان ، ستوکتلہ مےں شفقت علی اور اسکی فےملی سے 4لاکھ، لےاقت آباد مےں عبدالاسلام کی فےملی سے اےک لاکھ، فےکٹری اےرےا مےں امتےاز سے اےک لاکھ، ہنجروال مےں غلام رسول سے اےک لاکھ، مزنگ مےں ظہور حسےن کے جنرل سٹور سے ڈےڑھ لاکھ، فےصل ٹاﺅن مےں مقصود جنرل سٹور سے اےک لاکھ مالےت کے زےورات ، نقدی ، موبائل فونز اور کالنگ کارڈ ز لوٹ لیے ۔ رےس کورس مےں ڈاکوﺅں نے کامران سے 60ہزار ، موبائل فون اور موٹر سائےکل چھےن لی، گلبرگ مےں زاہد ،بادامی باغ مےں زاہد محمود ، قلعہ گجر سنگھ مےں نعےم ، گارڈن ٹاﺅن مےں طارق ، چوہنگ مےں ساجد ، گڑھی شاہو مےں تنوےر ، سرور روڈ مےں علی ، وحدت کالونی مےں انور ، مستی گےٹ مےں مشتاق سے ڈاکوﺅں نے ہزاروں کی نقدی اور موبائل فونز چھےن لیے۔ٹاﺅن شپ مےں امتےا ز علی کے سٹور سے 10لاکھ جبکہ شاہدرہ ٹاﺅن مےں ادرےس کے گھر سے 6لاکھ مالےت کا سامان چوری ہوگےا۔ نےو انارکلی ، شادباغ ، ماڈل ٹاﺅن ، گجر پورہ ، نواں کوٹ ، گڑھی شاہو ، مصری شاہو ، گلشن اقبال ، وحدت کالونی سے موٹر سائےکلےں جبکہ مغل پورہ ، نواں کوٹ ، شےراکوٹ ، نشتر کالونی ، ڈےفنس، لٹن روڈ اور ٹاﺅن شپ سے گاڑےاں چوری ہوگئےں۔ کاہنہ سے نامہ نگار کے مطابق فیروزپور روڈ پر تھانہ کاہنہ سے چند گز کے فاصلے واقع سبحان اللہ ہوٹل کے مالک رزاق محمود حسب معمول ڈھائی بجے ہوٹل بند کرکے ہوٹل کی سیل تقریباً نوے ہزار روپے پچھلے کمرے میں رکھ دیانامعلوم چوروں نے نقب لگا کر رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔