بروکرز اور میوچل فنڈ سیلز ایجنٹوں کیلئے سرٹیفکیشن پروگرام متعارف کرا دیا گیا

24 دسمبر 2009
اسلام آباد (ثناءنےوز ) انسٹیٹیوٹ آف کیپٹل مارکیٹ (آئی سی ایم) نے بروکرز اور میوچل فنڈ کے سیلز ایجنٹوں کے لئے سرٹیفکیشن پروگرام متعارف کرا دیا ہے ۔آئی سی ایم کے چیف ایگزیکٹیو گل ریز یزدانی نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام اسٹاک مارکیٹوں کے بروکرز کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی ہدایت کے تحت سال2011 سے اسٹاک بروکرز کے لئے میوچل فنڈ سیلز ایجنٹس سرٹیفکیٹ پروگرام میں شمولیت لازمی ہوگی۔ واضح رہے کہ آئی سی ایم کے اس سرٹیفکیشن کے 9 اسپانسرز ہیں، جن میں ایس ای سی پی، تینوں اسٹاک ایکس چینجز، نیشنل کموڈٹی ایکس چینج، نیشنل کلیئرنگ کمپنی، سی ڈی سی، سی ایف اے، آئی سی ایم اے پی اور میوچل فنڈ ایسوسی ایشن شامل ہیں۔