ڈی جی سپورٹس بورڈ کی ریٹائرمنٹ کے بعد عہدے کے حصول کیلئے سینئر افسران کی بھاگ دوڑ شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈی جی اطہر سعید بٹ کی ریٹائرمنٹ کے بعد بورڈ میں تعینات سینئر افسران نے عہدہ حاصل کرنے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے۔دوسری جانب اطہر سعید بٹ نے ملازمت میں توسیع کیلئے صوبائی حکومت کو خط لکھ رکھا ہے جس کی تا حال منظوری نہیں ملی ہے۔سپورٹس بورڈ پنجاب میںتعینات فاروق عزیز، محی الدین، عظمت اللہ نیازی و دیگر افسران نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔