پی سی بی نے آئندہ سیزن کیلئے کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دیدی

24 دسمبر 2009
لاہور+کراچی (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ کرکٹ سیزن کیلئے کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دیدی ہے جس کا اعلان چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کے دورہ آسٹریلیا سے واپسی پر کیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم باری، ذاکر خان اور اقبال قاسم پر مشتمل کمیٹی نے کھلاڑیوں کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کے طریقہ کار کا تعین اور متوقع کھلاڑیوں کی فہرست مرتب کر لی ہے جس کی حتمی منظوری چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ دیں گے۔ کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ قائداعظم ٹرافی کے بہترین بیٹسمین، بولر، فیلڈر اور وکٹ کیپر کو ریٹیزشپ دی جائے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی کی جانب سے آئندہ مدت کیلئے شعیب اختر کو سنٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کے بیان کے بعد کمیٹی نے فاسٹ با¶لر کی قسمت کا فیصلہ اعجاز بٹ پر ہی چھوڑ دیا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے میڈیا کے استفسار پر کہا تھا کہ شعیب اختر جو مختلف وجوہات کی بناءپر قومی ٹیم میں کافی عرصہ سے جگہ نہیں بنا پائے ہیں، کو آئندہ سیزن کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق شعیب اختر کے پاس ڈومیسٹک کرکٹ کے ذریعے فارم اور فٹنس ثابت کرنے کا آخری موقع پینٹنگولر کپ میں شرکت ہے جوکہ یکم جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔ اگر قومی فاسٹ بولر اس ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی سے متاثر کر سکے تو چیئرمین پی سی بی اپنی صوابدید کے مطابق انہیں سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں شامل کر سکتے ہیں۔