اداکارہ نادیہ علی کے گھر مجلس عزا

24 دسمبر 2009
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ نادیہ علی کے گھر گذشتہ روز خواتین کی مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں آشا، سجناں، دردانہ رحمن، مدیحہ شاہ، ثنا، شین، لیلیٰ شامل تھیں۔