افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ شیخ الحدیث ہیبت اللہ زندہ ہیں اور وہ آنے والے نظام کا حصہ ہوں گے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل سے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیبت اللہ ہمارے امیر المومنین ہیں، افغانستان کے آنے والے نظام کا ہیبت اللہ بھی حصہ ہوں گے۔ترجمان افغان طالبان کا مزید کہنا ہے کہ آپ افغانستان میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں تو یہ امن شریعت کے قانون میں موجود سزاوں کے نفاذ سے ہی آ سکتا ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا ہے کہ اس بار کسی کو سزا دینے سے پہلے اس کے حوالے سے بھرپور تحقیق کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 80فیصد یقین ہے کہ پنج شیر میں معاملات مذاکرات سے حل ہو جائیں گے، ہم صلح صفائی سے آگے جانا چاہتے ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024