
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی( آئی اوسی) کے صدرتھومس باخ ٹوکیو پہنچ گئے ہیں اور وہ پیرالمپک کھیلوں کی منگل کی رات کو افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گےجاپانی اخبار نیکی نے کہا کہ باخ سوموار کو پہنچے اور انہیں 3روزہ اپنے قرنطینہ سے چھوٹ دے دی گئی، وہ کچھ تقریبات میں شرکت کریں گے اور توقع ہے کہ جمعرات کو جاپان سے چلے جائیں گے۔پچھلی مرتبہ باخ 8 جولائی کو آئے تھے اور اولمپک کھیلوں کیلئے جاپان میں ایک ماہ سے زیادہ قیام کیا تھا۔پیرالمپک کھیلیں 24اگست سے 5 ستمبر تک بغیر تماشائیوں کے منعقد ہوں گی۔