گلستان شاہ عبد اللطیف بوائزاسکول میں
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) گلستان شاہ عبد اللطیف اسکول میں جشن آزادی کا پروگرام اور سالانہ تقسیم اسناد منعقد ہوئی جس میں بہترین کارکردگی دکھانے پر اساتذہ اور طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کئے گئے اور آل کراچی انٹر اسکول فٹبال ٹیم کی فاتح ٹیم کے تمام کھلاڑیوں میں اسناد اور نقد انعامی رقم تقسیم کی گئی جشن آزادی کے موقع پر ٹیچرز نے قومی نغمے پیش کئے اور پرنسپل نے اسکول اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنے خیالات کا اظہار اوردعا کی۔ پروگرام کے اختتام پر چیئرمین پروفیسر مشہور عالم‘ ایجوکیشن سیکرٹری ڈاکٹر مصطفی سہاگ‘ پرنسپل پروفیسر ظفر اللہ سولنگی‘ وائس پرنسپل سید نیئر عالم اور کوآرڈینیٹر شمسہ کنول نے تمام اسٹاف اور طلبہ کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی۔