نوزائیدہ بچوں کے لیے ماں کا دودھ بہترین غذا ہے: رانا سلیم احمد خاں
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد رانا سلیم احمد خاں کا کہنا کہ نوزائیدہ بچوں کے لیے ماں کا دودھ ایک مکمل اور بہترین غذاء ہے اور اسلام میں اسکا باقاعدہ حکم بھی دیا گیا ہے ۔ماں کا دودھ پینے سے جہاں بچہ صحت مند ہوتا ہے تو وہیں مائیں بریسٹ کینسر جیسی خطرناک بیماری سے بھی محفوظ رہتی ہیںاس لیے مائوں کو اپنے بچے کو دو سال تک دودھ ضرور پلانا چاہیے۔محکمہ صحت حکومت پنجاب کی جانب سے ماں کے دودھ کی افادیت کے حوالہ سے ہفتہ آگاہی مہم کا انعقاد خوش آئند ہے اس سے عوام اور بالخصوص خواتین میں بخوبی آگاہی حاصل ہو گی ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بریسٹ فیڈنگ ویک کی افتتاح تقریب کے موقعہ پر کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رحمت اللہ ثاقب،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر افضال حسین،ڈی ایچ او ڈاکٹر ریحان اظہر،انچارج پروگرام ڈاکٹر حمزہ تارڑ،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر عابد بھٹی،ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ یف اایم سی داکٹر توقیر اکرام ،اے ایم ایس ڈاکٹرا عجاز چودھری،پروگرام کوارڈینٹر میڈم عشرت رعنا سمیت دیگر بھی تقریب میںموجود تھے۔اس موقعہ پر پروگرام انچارج ڈاکٹر حمزہ تارڑ نے بریفنگ میں بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے ہفتہ آگاہی کا مقصد ماں کے دودھ کی افادیت بارے عوام اور بالخصوص خواتین کو شعور اور آگاہی دینا ہے ۔