دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہندو برادری نے رکشا بندھن کا تہوار منایا
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) رحیم یارخان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری نے گزشتہ روز رکشا بندھن کا تہوار روائتی جوش و خروش سے منایا۔تہوار کے موقع پر بہنوں نے اپنے بھائیوں کو کلائی پر خاص دھاگے باندھے۔یاد رہے کہ یہ تہوار ہرسال بھادوں کے پہلے ہفتے میں پوری دنیا میں ہندو برادری بڑے جوش و خروش سے مناتی ہیں۔ اس تہوارکے موقع پر بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائی پر ایک خاص دھاگا باندھتی ہیں اور تھالی میں دیا، سندھور، چاول اور مٹھائی رکھ کر اپنے بھائی کی آرتی اتارتی ہیں اور بھائی کی لمبی عمر اور صحت کے لیے بھگوان سے دعا کرتی ہیں.بھائی راکھی بندھوا کر بہن کے سرپر شفقت کا ہاتھ پھیرتاہے اور بہن کی زندگی، عزت و آبرو کی حفاظت کا قول قرارکرتا ہے اوراپنی حیثیت کیمطابق تحفے دیتا ہے۔