سندھ جانے والے 45 سالہ شخص اغوائ،20لاکھ روپے تاوان طلب
رحیم یارخان ( کرائم رپورٹر) روزگار کے سلسلہ میں سندھ جانے والے 45 سالہ شخص کو نامعلوم اغواء کاروں نے اغواء کرلیا۔ رہائی کے عوض 20لاکھ روپے مالیت کاتاوان طلب، پولیس نے اہلیہ کی رپورٹ پر کارروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق موضع نور واہ کی رہائشی زرینہ بی بی نے پولیس پکار15پر اطلاع دی کہ اس کا شوہر 45سالہ محمد دین جو کہ روزگار کے سلسلہ میں سندھ کے شہر کشمور گیا تھا کی اہلیہ کوگزشتہ روز موبائل فون نامعلوم اغواء کاروں کی جانب سے کال موصول ہوئی جنہوں نے زرینہ بی بی سے شوہر کی رہائی کے عوض 20لاکھ روپے کاتاوان طلب کیا، عدم ادائیگی کی صورت میں شوہر کوقتل کردینے کی دھمکی دی، اہلیہ کے مطابق شوہر کاموبائل فون بند ہوجانے پر اسے شوہر کی خیریت بارے تشویش لاحق تھی، پولیس نے زرینہ بی بی کی اطلاع پر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے، تاہم پولیس کی جانب سے شکوک وشہبات کااظہار کیا گیا ہے، کیونکہ مذکورہ شخص از خود سندھ کے ضلع کشمور گیا تھا۔