دریائے چناب سے ملحقہ سیم نالوں میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقے زیر آب

جلال پور بھٹیاں میں دریائے چناب سے ملحقہ سیم نالوں میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ دھان سمیت دیگر فصلیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جلال پور بھٹیاں میں دریائے چناب سے ملحقہ سیم نالوں میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جس سے ہزاروں ایکڑ پر تیار فصلیں خراب ہوگئیں۔ چک بھٹی، نارووال، محمود پور اور دیگر متعدد دیہات زیر آب آنے سے دھان سمیت دیگر فصلیں تباہ ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق دریا کے کنارے آباد افراد کو الرٹ جاری نہیں کیاگیا تھا۔چنیوٹ میں حالیہ بارشوں اور بھارت سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جس سے ممکنہ سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ نے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے جبکہ متعلقہ محکمے الرٹ ہیں۔