شہریوں کو پولیس سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے:ڈی آئی جی آپریشنز
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ لاہور پولیس شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات عمل میں لارہی ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیساتھ ساتھ شہریوں کو پولیس سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔پولیس خدمت مراکزمقررہ اوقات میں شہریوں کوبہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔کریکٹر ویریفکیشن سرٹیفکیٹس، ایف آئی آر کی نقول، گمشدگی رپورٹس کااندراج جیسی 14 سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جارہی ہیں۔ موبائل خدمت مرکز پر آنیوالے شہری کرونا ایس او پیز پر عمل کریں۔