اردوادب کے عظیم شاعر احمدفراز کی 11ویں برسی کل 25 اگست بروز اتوار کو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں ملک بھر کے ادبی حلقوں میں تعزیتی سیمینارز اور تقریبات انعقاد پذیر کی جائیں گی جس میں احمد فراز کی ادبی خدمات کو خراج عقید ت پیش کیاجائے گا ۔اردوادب کے شاعر احمد فراز 12جنوری 1931کو پشاور میں پیدا ہوئے تھے ۔ان کے مجموعہ کلا م میں تنہا تنہا، درد آشوب،بے آواز گلی کوچوں میں، نابیناشہر میں آئینہ، نایافت ،خواب گل پریشاں ہیں،جاناںجاناں کاقابل ذکر ہیں ۔ان کو آدم جی ایوارڈ،ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز ،اباسین ایوارڈ ،نقش ادب ایوارڈسمیت لاتعداد ملکی وغیر ملکی ایوارڈزسے نوازا جاچکا ہے۔شاعراحمدفرز 25اگست2008 کو انتقال کرگئے تھے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024