ہنگو سمیت ضلع اورکزئی میں تین روزہ انسداد پولیو میں کے انتظامات کا لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا۔ضلع ہنگو کے 19 یونین کانسلوں میں مجموعی طورپر ایک لاکھ 11 ہزار جبکہ ضلع اورکزئی میں 40500 بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلائے جائینگے. انسداد پولیو مہم باقاعدہ آغاز 26 اگست سے ہوگا ,3 روزہ انسداد پولیو مہم اورکزئی کا افتتاحی پروگرام ہنگو بابر میلہ ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا جسمیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طارق نے ڈی پی او اورکزئی صلاح الدین کنڈی اور ڈی ایچ او اورکزئی نواب علی کے ہمراہ قومی مشران عمائدین کی موجودگی میں بچوں کو پولیو ویکسین پلاکر مہم کا آغاز کیا۔پولیو مہم انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ او ضلع اور کزئی ڈاکٹر نواب علی نے کہاکہ کہ کئے گئے انتظامات کے تحت مجموعی طورپر ضلع اور کزئی میں 5 سال سے کم عمر کے 40500 بچوں کو قطرے پلانے کے لئے 54 ایریا انچارج کی نگرانی میں 39 فکسڈ،3 ٹرانزٹ اور۔177 موبائل ٹیموں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کیساتھ ساتھ ہر ماہ 12 روزہ مجموعی روٹین ویکینشین پروگرام کے تحت بچوں کو موذی اور مہلک امراض سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگوائے جائینگے۔ دریں اثناء اپنے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طارق نے کہاکہ والدین اپنے بچوں کو تاحیات معذوری سے بچانے کے لئے منفی اور بے بنیاد افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔انہوں نے کہاکہ بعض عناصر سازش کے تحت منفی پروپیگنڈوں سے عوام کو گمراہ کرنے کی ناپاک کوشش کرتے ہیں اور ان عناصر کی حوصلہ شکنی کے لئے قبائلی عمائدین ،علماء کرام اور تمام تر شعبہ زندگی کے افراد اس کار خیر میں حکومت انتظامیہ اور محکمہ صحت کیساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔ادھر ضلع ہنگو محکمہ صحت کے مطابق ہنگو کے 19 یونین کونسلر میں انسداد پولیو مہم کے دوران ایک لاکھ 11 ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لئے مجموعی طورپر 436 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی جوکہ گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلانے کے فرائض انجام دینگی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024