جرمن لانگ رینج میری ٹائم پیٹرول ائیر کرافٹ P3C نیپاک بحریہ کی نیول ائیر بیس مہران کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس مہران پہنچنے پر جرمن عملے کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔تین روزہ دورے میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہء خیال کیا گیا۔دورے کے پروگرام میں سرچ اینڈ ریسکیو، اینٹی سب میرین وارفیئر اور دیگر میری ٹائم ا?پریشنز پر ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز شامل تھیں۔دورے کے دوران جرمن جہاز کے عملے نے پاک بحریہ کی اہم تنصیبات کا دورہ بھی کیا۔جرمن جہاز کے دورہ خیر سگالی سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024