میئر کراچی وسیم اختر نے حکومت چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کو غیر ذمہ دار شخص قرار دے دیا اور کہا ہے کہ اسے سیاست بھی نہیں آتی۔ سستی شہرت کیلئے ایسے بیان دے رہا ہے۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آپ نے ہمارے ووٹوں سے حکومت بنائی ہے ، فیصل واوڈا کو لگام ڈالیں،ورنہ علیحدگی کا سوچیں گے ۔کراچی کے عوام بہت پریشان ہیں ،مجھ پر کراچی کی بہت ساری ذمہ داریاں ہیں ،ہم کراچی کے مسائل حل کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ میرے پاس بے وقوفوں کو جواب دینے کا وقت نہیں ، علی زیدی اورگورنر سندھ کراچی کیلئے ہمارے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں ،فیصل واوڈاکو ہضم نہیں ہورہا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024