لاہور(صباح نیوز) سیشن کورٹ نے کیپٹن(ر) صفدر کی 7ستمبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ، ان پر لاہور نیب کورٹ میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کا مقدمہ درج تھا۔ ہفتہ کو سیشن کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ پولیس حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا،جس پر عدالت نے پولیس کو کیپٹن(ر)صفدر کو گرفتارکرنے سے روکتے ہوئے 7 ستمبر تک عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔اس کے علاوہ عدالت نے تھانہ اسلام پورہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024